⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ایران کے وزیر خارجہ کا جوہری معاہدے پر قومی موقف کا بیان

2023/12/10 15:18:59
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 9 تاریخ کو ایران کے وزیر خارجہ عبد اللہیان نے تہران یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران جوہری معاہدے پر ایران کے موقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ریڈ لائن عبور نہیں کی لیکن اگر  جوہری معاملے پر مشترکہ جامع کارروائیوں کا منصوبہ ناکام ہوا  تو ایران اس میں پھنسے گا نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چونکہ ایران کی ریڈ لائنز پر کچھ عرصےمیں  توجہ نہیں دی گئی، اس لیے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی طرف لوٹنے کا وقت نہیں آیا۔لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایران نے معاہدے کو ترک کیا ہے۔ اگر یہ ایران کے مفاد میں ہے تو ایران اسے نافذ کرےگا، لیکن اگر آگے بڑھنے پر معاہدہ ناکامی کی طرف جاتا ہے تو  اس کا یہ مطلب  نہیں  کہ ایران اس میں پھنس جائے گا۔