فلسطین- اسرائیل صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی خصوصی اجلاس دوبارہ منعقد ہوگا

2023/12/11 15:07:23
شیئر:


10 دسمبر کو  اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کے صدر فرانسس نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو مطلع کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 27 اکتوبر کو منظور کی گئی قرارداد کے مطابق  فلسطین- اسرائیل صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی سیشن کا45 واں کل رکنی اجلاس  بارہ تاریخ دوبارہ منعقد ہوگا۔

 8 دسمبر کو،عرب گروپ کے صدر مصر اور اسلامی تعاون تنظیم کے صدر  موریطانیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے دفتر کو ایک خط بھیجا، جس میں ہنگامی خصوصی اجلاس کو دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی گئی۔