⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠آئی جی اے ڈی خصوصی سمٹ کی جانب سے سوڈان میں متنازع فریقوں کے درمیان جامع اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

2023/12/11 14:49:35
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 10 دسمبر کی  شام کو مشرقی افریقہ کی بین الحکومتی تنظیم برائے ترقی (آئی جی اے ڈی) کی خصوصی سمٹ کی جانب سے سوڈان میں مسلح تنازعہ پر  جاری  ایک بیان   میں سوڈان میں متحارب  فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر جامع اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کریں، مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور بحران کا پرامن اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لئے ایک جامع سیاسی  عبوری عمل شروع کریں۔ بیان میں متحارب فریقین پریہ بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ  بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین اور پہلے سے طے شدہ جدہ اعلامیے کی پاسداری کریں تاکہ انسانی امداد  کی رسائی کو آسان بنایا جائے اورعام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

 اس کے جواب میں  سوڈان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سربراہ اجلاس کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی حکومت نے اس سے قبل  آئی جی اے ڈی کے بیان کے لئے کچھ ترامیم کی تجویز پیش کی تھی ، لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا ۔ لہذا  سوڈانی حکومت کا ماننا ہے کہ مذکورہ بیان  آئی جی اے ڈی سمٹ کے نتائج کی نمائندگی نہیں کر سکتا  اور نہ ہی  اس کا کوئی قانونی اثر  ہے۔