اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی اپیل کا اعادہ

2023/12/11 10:17:15
شیئر:

10 دسمبر کو اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مرکزی علاقے کی جانب اسرائیلی فوج کی پیش قدمی جاری ہے، مقامی تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور صورتحال مزید کشیدہ اور خطرناک ہو گئی ہے۔

10 تاریخ کو ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ نے غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال پر ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اہدہانوم گیبریسس نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے موجودہ دور نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کی صحت کے حالات پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے 10 تاریخ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دوحہ فورم میں شرکت کے دوران ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔انتونیو گوئتریس نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے مسودے کی قرارداد منظور کرنے سے روک دیا ہے لیکن وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال تیزی سے بگڑتی ہوئی تباہی کی طرف جا رہی ہے جس کے فلسطینی عوام اور پورے خطے کے امن و سلامتی پر ناقابل تلافی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔