"کلاسکس" چینی تہذیب کی وراثت کی اہم علم بردار ہیں اور آج کے دور میں چین کو سمجھنے کی کلید ہیں۔ پانچ اقساط پر مشتمل سیریز " کلاسکس میں چینی فکر " ایک ثقافتی سفر ہے، جس میں ہمارے میزبان چینی تہذیب کے گواہوں، وارثوں اور مفکرین سے بات چیت کرتے ہیں، اور چینی اور مغربی نقطہ نظر کو یکجا کرتے ہوئے مختلف ادوار میں چینی تہذیب کے تسلسل، جدت، اتحاد، جامعیت اور امن پسندی کو بیان کرتے ہیں۔
"جدت طرازی" آجکل چین میں ایک ہاٹ ٹاپک ہے۔ تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک سے لے کر زندگی بچانے والی طبی ٹیکنالوجیز میں کامیابیوں تک، آپ ہر جگہ جدت طرازی دیکھ سکتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اس جدت طرازی کی طاقت کے پیچھے راز کیا ہے؟ سیریز " کلاسکس میں چینی فکر " کی دوسری قسط میں ہمارے میزبان جدید شہر گوانگچو میں ایک میڈیا فاونڈر جناب یو پن ہائی کے ساتھ چینی تہذیب کی مسلسل جدت طرازی اور ترقی کی وجوہات کا پتہ لگائیں گے۔