اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 13 ممالک کے نمائندوں کا رفح کراسنگ کا دورہ

2023/12/12 15:00:43
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 11 دسمبر کو امریکہ اور فرانس کے سوا  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر  13 ممالک کے نمائندوں نے مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد پر واقع رفح کراسنگ کا دورہ کیا۔ وفد نے متعلقہ اداروں کی جانب سے انسانی اور طبی امداد کی فراہمی کی صورتحال اور مشکلات کا جائزہ لیا، اقوام متحدہ کے اداروں کے سربراہان سے بات چیت کی اور بندرگاہوں، انسانی امداد کے گوداموں، ہسپتالوں اور ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹس سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب زانگ جون نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے مصر، متحدہ عرب امارات اور اقوام متحدہ کے اداروں کی جانب سے مثبت اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ چین سلامتی کونسل پر زور دیتا رہے گا کہ وہ جنگ بندی  اور انسانی  امداد کی رسائی  کو فروغ دینے کے لئے  اپنا کردار ادا کرے۔

اطلاع کے مطابق  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک اس وقت متحدہ عرب امارات کی جانب سے تیار کردہ قرارداد پر بات چیت کر رہے ہیں جس کے تحت متحارب فریقوں سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ انسانی امداد کے لئے غزہ جانے والی  تمام زمینی، سمندری اور فضائی راہداریوں کے استعمال کی اجازت دیں اور غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام امدادی نگرانی کا میکانزم قائم کریں۔