ارجنٹائن کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی کی شرکت

2023/12/12 10:47:22
شیئر:

 ارجنٹائن کی حکومت کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین وو وےہوا نے 10 تاریخ کو ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں صدرجیویئر مائلی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

 11 تاریخ کو ، جیویئر مائلی نے ارجنٹائن کے صدارتی محل میں وو وےہوا سے ملاقات کی۔ ارجنٹائن میں اپنے قیام کے دوران وو وے ہوا نےارجنٹائن کے موجودہ صدر فرنینڈس اور ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکر سے بھی ملاقات کی۔