اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس میں ایک نئی قرارداد منظور کی جس میں فلسطین اسرائیل تنازعہ کے دونوں فریقوں کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے

2023/12/13 10:20:20
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 12 دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 10 واں ہنگامی خصوصی اجلاس بلایا گیا اور ایک قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا، جس میں فلسطین اسرائیل تنازع کے دونوں فریقوں کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

 ووٹنگ سے قبل اپنی تقریر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں موجودہ انسانی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور تمام فریق جو دیکھ رہے ہیں وہ لوگوں پر حملہ، انسانی بحران اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین توہین ہے۔ انہوں نے قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ  جب تک تشدد جاری رہے گا سیاسی حل تعطل کا شکار رہےگا۔

 غزہ کی صورت حال سے متعلق نئی  قرارداد کا مسودہ، جسے عرب ممالک نے مشترکہ طور پر تجویز  کیا تھا۔مزکورہ قرارداد  کو چین سمیت 100 سے زائد ممالک نے مشترکہ طور پر پیش کیا تھا۔ اسرائیل اور امریکہ سمیت دس ممالک نے  اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

 قرارداد میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس مطالبے کا اعادہ کیا گیا ہے کہ تمام فریق بین الاقوامی انسانی قوانین بشمول بین الاقوامی انسانی قوانین پر پاسداری کریں اور  شہریوں کے تحفظ اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔