امریکی ایوان نمائندگان میں صدر بائیڈن کے خلاف مواخذے کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کے حق میں ووٹ

2023/12/14 11:37:03
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 13 دسمبر کو امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلیکنز نے صدر بائیڈن کے خلاف باضابطہ مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ اس سے ایک دن پہلے ایوان نمائندگان کی رولز کمیٹی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں تحقیقات کی اجازت دی گئی تھی۔ مواخذے کی تحقیقات میں ان معاملات پر توجہ مرکوز کی جائے گی کہ کیا بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ غیر ملکی کاروباری لین دین سے غیر مناسب فائدہ اٹھانے کے لیے پالیسیوں کا استعمال کیا۔

 مواخذے کے الزامات بھی امریکی سینیٹ کو منتقل کیے جائیں گے اور تحقیقات 2024 تک جاری رہیں گی۔