جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کی کابینہ کی شرح حمایت 17.1 فیصد تک گر گئی

2023/12/14 16:45:28
شیئر:

 14 تاریخ کو جاپانی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ رائے عامہ کے سروے  نتائج کے مطابق، جاپان کے موجودہ وزیر اعظم فومیو کیشیدا  کی کابینہ کی  شرح حمایت  17.1 فیصد تک گر گئی ہے۔ میڈیا  سروے کے مطابق دسمبر 2012 میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان  کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار اس کی کابینہ کی شرح حمایت 20 فیصد سے کم ہوئی ہے۔