روس اور چین کے درمیان تعاون غیر معمولی بلندی پر پہنچ چکا ہے:روسی صدر پیوٹن

2023/12/15 10:42:10
شیئر:

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 14 دسمبر کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں اپنی سالانہ پریس کانفرنس کی اور روسی عوام کے ساتھ  ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست تبادلہ کیا۔

 روس اور چین کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوٹن نے کہا کہ چین کے ساتھ روس کا تعاون غیر معمولی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے اور روس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام کی ضمانت ہیں۔

 پیوٹن نے کہا کہ 2023 میں روس اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 220 ارب ڈالر سے 230 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ برکس تعاون کا مقصد تیسرے فریق کے خلاف  نہیں بلکہ تمام ممالک کے مشترکہ مفادات میں  ہیں۔