چین کی جانب سے جنوبی سوڈان کی تمام جماعتوں سے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کی اپیل

2023/12/15 10:33:26
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب ڈائی بنگ نے چودہ تاریخ کو  سلامتی کونسل کے جنوبی سوڈان کے مسئلے کا جائزہ لینے کے موقع پر تقریر کی، انہوں نے جنوبی سوڈان کی تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔

ڈائی بنگ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں، جنوبی سوڈان نے جنوبی سوڈان کے تنازع کو حل کرنے کے لیے بحالی کے معاہدے کو فعال طور پر نافذ کیا ہے، انتخابی قوانین نافذ کیے ہیں، قومی اداروں کی تنظیم نو کی ہے، اور کئی اہم پیش رفت حاصل کی ہیں۔ جنوبی سوڈان آئندہ سال دسمبر میں انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا تعلق ملک کی مجموعی ترقی اور استحکام سے ہے۔ چین جنوبی سوڈان کی تمام جماعتوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ملک اور عوام کے مفادات کو مقدم رکھیں، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو ختم کریں اور عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔