چین کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے افغان طالبان کے خلاف پابندیوں کو بروقت ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ

2023/12/15 10:36:20
شیئر:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 14 تاریخ کو قرارداد 2716 منظور دی جس میں افغان طالبان پر  پابندیوں کی کمیٹی کی مانیٹرنگ ٹیم کے مینڈیٹ میں 12 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ ووٹنگ کے بعد اپنی وضاحتی تقریر میں اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے نشاندہی کی کہ سلامتی کونسل کو افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے عملی روابط میں مدد کرنی چاہیے ور افغان عوام کے ذریعہ معاش اور ترقی پر منفی اثرات سے بچنے کے لئے پابندیوں کو بروقت ایڈجسٹ کرنا چاہئے۔

 گینگ شوانگ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اعلیٰ درجے کی نگرانی برقرار رکھنی چاہئے ، یکجہتی اور تعاون پر قائم رہنا چاہئے ، دوہرے معیار کو ترک کرنا چاہئے ، ہر قسم کی دہشت گرد قوتوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں افغانستان کی مدد کرنی چاہئے ، اور افغانستان کو دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بننے سے روکنا چاہئے۔ چین کا ماننا ہے کہ سلامتی کونسل کو پابندیوں کو بروقت ایڈجسٹ کرنا چاہیے تاکہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے ساتھ عملی روابط میں سہولت ملے اور افغان عوام کے ذریعہ معاش اور ترقی پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔