امریکہ میں موجود چینی سفارت خانے میں چین امریکہ "پنگ پونگ ڈپلومیسی" کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب

2023/12/16 17:00:27
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 13 دسمبر   کی شام ، امریکہ میں چینی سفارت خانے نے چین امریکہ "پنگ پونگ ڈپلومیسی" کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ امریکہ میں چین کے سفیر شوئی فنگ نے تقریب میں خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ نصف صدی سے زائد  عرصے میں "پنگ پونگ ڈپلومیسی" کا تاریخی تجربہ اور  اس کی رہنمائی کی اہمیت  برقرار  اور دونوں ممالک کو متاثر کرتی رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 52 سال قبل سرد جنگ کی دھند میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے غیر معمولی تزویراتی بصیرت، سیاسی جرات اور سفارتی دانشمندی کے ساتھ "پنگ پونگ ڈپلومیسی" کے ذریعے چین اور امریکہ کے درمیان   تبادلوں کا دروازہ کھولا  اور چین امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے  کا آغاز کیا ۔ ایک ماہ قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے سان فرانسسکو میں امریکن فرینڈشپ ویلکم بینکوئٹ میں تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ چین امریکہ تعلقات کی بنیاد عوام نے ڈالی ہے،  اس کے دروازے عوام نے کھولے ہیں اور مستقبل  بھی عوام  ہی  تخلیق کریں گے   ۔

 امیریکن  انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جو روزلان نے اس موقع پر  کہا کہ  پنگ پونگ  ڈپلومیسی  ، کھیلوں کی طاقت کی علامت ہے، جو سرحدوں اور رکاوٹوں کو عبور کر سکتی ہے، اور لوگوں کے درمیان خیر سگالی اور نیک خواہشات کی عکاسی کرتی ہے۔