6 سے 16 دسمبر تک پاکستانی میڈیا کے تھنک ٹینک کے15 اراکین نے بیجنگ، چھنگڈو، کاشغر، ارمچی اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ معائنے اور تبادلے کے دوران وفد نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے چینی طرز عمل کا تجربہ کیا، چینی ثقافت کی منفرد کشش کو محسوس کیا اور چین اور پاکستان کے درمیان عوامی اور اقتصادی تبادلوں اور تعاون کی نئی نئی گنجائش کو وسعت دی۔
جیو ٹی وی کی رپورٹر نوشین یوسف نے کہا کہ وہ پورے چین کا سفر کرنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کے خیال میں چین ایک خوشحال اور روشن مستقبل سے بھر پور ملک ہے۔
چھنگڈو کے دورے کے دوران یہ وفد،شہر کی قدیم ثقافت، بھرپور ترقی اور چین پاکستان اقتصادی تعاون کے لئے چائنا یورپ ریلوے ایکسپریس کی جانب سے فراہم کردہ وسیع مواقعوں سے بہت متاثر ہوا۔
جی این این نیوز پاکستان کے میڈیا ڈائریکٹر نعمان رشید نے کہا کہ چھنگڈو کے دورے کے دوران انہوں نے سیچوان میں موجود وسیع صلاحیتوں کو محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پروفیشنلز کی حیثیت سے وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ایک پل کا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے جو چین اور پاکستان کو ایک دوسرے کے مزید قریب لائے گا۔
وفد نے 11 سے 16 دسمبر تک سنکیانگ کا دورہ کیا اور قدیم شہر کاشغر اور ارمچی میں مقامی افراد کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، مختلف قومیتوں کے رسوم و رواج کا تجربہ کیا اور مقامی سطح پر معاشی و سماجی ترقی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی کامیابیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔