امریکی ریاست فلوریڈا میں تقریبا 17 ملین افراد شدید موسمی خطر ے سے دوچار

2023/12/17 16:34:33
شیئر:

 

16 دسمبر کو امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کے کئی علاقوں  کو شدید طوفان کا سامنا ہے۔  یہ طوفان تیز ہوائیں اور بارشیں لاتا ہے  جو سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں ۔ ریاست میں تقریبا 17 ملین افراد شدید موسمی خطرے سے دوچار ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق 16 دسمبر  کی دوپہر تک فلوریڈا کے کئی علاقوں میں بجلی  کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے  اور   بجلی کی بندش کی 21 ہزار سے زائد اطلاعات موصول ہوئیں۔ اندازہ ہے کہ طوفان شمال مشرق کی طرف بڑھتا رہے گا اورطوفان سے امریکہ کے مشرقی ساحل پر متعدد علاقے متاثر ہوں گے ۔