روس اور یوکرین کے درمیان چھڑپیں جاری

2023/12/17 16:27:21
شیئر:

روسی وزارت دفاع نے 16 تاریخ کو  بتایا ہے کہ  روسی فوج نے ڈونیٹسک، کوپیانسک اور دیگر سمتوں میں یوکرینی فوج کے حملوں کو پسپا  کیا ہے  اور خرسون کی سمت میں روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اہلکاروں، گولہ بارود کے ڈپو، فوجی سازوسامان اور دیگر اہداف پر حملہ کیا ہے۔  زپورزہیا کے علاقے میں، روسی ایرو اسپیس فورس نے یوکرین کے ایک Mi-8 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔ اس کے علاوہ روسی فوج نے وہانسک سمیت دیگر مقامات پر یوکرینی فوج کے ہائمس   راکٹوں  سمیت دیگر اہداف کو روکا۔

 اسی دن یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے بتایا  ہے کہ یوکرین کی فوج نے  مالنکا ،ایودییوکااور زپورزہیا  کی سمت میں روسی حملوں کو پسپا کیا ہے  اور ساتھ ہی، یوکرین کی افواج نے خرسون کی سمت میں  دریائے ڈینیپر کے بائیں کنارے پر اپنے پوزیشن کو مزید مضبوط بنا یا ہے ۔ یوکرینی افواج کے مطابق  یوکرین کی افواج نے روسی فوجی اہلکاروں، گولہ بارود کے ڈپو، ایندھن کے ڈپو اور دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔