رواں سال دریائے اردن کے مغربی کنارے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

2023/12/17 16:52:19
شیئر:

اقوام متحدہ کے دفتر برائے  رابطہ و  انسانی امور نے 16 دسمبر  کو ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2005 میں اس ایجنسی کے ریکارڈ  مرتب کرنے کے بعد سے رواں سال دریائے اردن کے مغربی کنارے میں سب سے زیادہ فلسطینیوں کو  ہلاک کیا گیا  ہے۔

 اعداد و شمار کے مطابق 15 دسمبر تک رواں سال دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں مجموعی طور پر 477 فلسطینی مارے گئے ہیں، جن میں سے 70 بچوں سمیت 278 افراد  7 اکتوبر کو شروع ہونے والے فلسطین اسرائیل تنازعے کے نئے دور میں  مارے گئے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی  معان کے مطابق اسرائیلی فوج نے  سولہ تاریخ کی شام سے لے کر سترہ تاریخ کو صبح سویرے تک مغربی کنارے کے کئی مقامات پر فوجی آپریشن کیا جہاں  مقامی فلسطینیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ ہلاکتیں ہوئیں۔

 مقامی وقت کے مطابق سولہ دسمبر کو عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے   رابطہ و  انسانی امور اور اقوام متحدہ کی مائن ایکشن سروس سمیت یو این مشنز غزہ کی پٹی کے شفاء ہسپتال گئے اور ادویات، آرتھوپیڈک سرجری  اور اینستھیزیا سمیت  دیگر طبی سازو سامان پہنچایا۔