لبنان اور اسرائیل کے درمیان عارضی سرحد پر لڑائی جاری

2023/12/17 16:33:27
شیئر:


16 دسمبر کو  لبنان اور اسرائیل کے درمیان عارضی سرحد پر لڑائی جاری رہی۔ لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے اس دن متعدد اہداف پر حملے کیے جن میں اسرائیلی فوجی اہلکار اور  ان کے اڈے بھی شامل تھے اور   ان حملوں میں اسرائیلی افواج کا جانی نقصان بھی ہوا ۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان میں اسرائیل کی سرحد کے قریب تل خلفہ سمیت لبنان کے کئی علاقوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے گولہ باری اور ہوائی حملے کیے گئے ۔

 اسی دن اسرائیل کی دفاعی افواج نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس نے لبنان کی سمت سے داغے گئے تین راکٹوں کا پتہ لگایا اور شمالی اسرائیلی قصبوں میں ایئر ڈیفینس الرٹ جاری کیا اوراسرائیلی فوج نے توپ خانے سے جوابی کارروائی  بھی کی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی میڈیا  رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے اسی دن لبنان کی سمت سے داغے گئے زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کو روکا جس کا نشانہ  اسرائیلی ڈرون تھا۔ میزائل   ڈرون کو نہیں مار سکا اور نہ ہی    اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہو پایا۔