سوڈان میں مسلح تنازع کے آغاز سے اب تک طبی اداروں پر 60 حملے ہو چکے ہیں، عالمی ادارہ صحت

2023/12/18 09:57:17
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 17 دسمبر کو  عالمی ادارہ صحت نے ایک رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 15 اپریل کو سوڈان میں مسلح تنازع کے آغاز کے بعد سے لیکر اب تک ملک میں طبی اداروں پر 60 تصدیق شدہ حملے ہوچکے ہیں جن کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے ہیں۔

 رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سوڈان میں ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔ پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 3.4 ملین بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جن میں سے 690،000 کی حالت تشویش ناک ہےاور وہ موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔