روس کا نیٹو ممالک کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں:روسی صدر پیوٹن

2023/12/18 10:17:28
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 17دسمبر کو  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی ٹی وی ون کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ  روس کے پاس نیٹو کے ساتھ جنگ لڑنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، چاہے وہ جغرافیائی سیاسی مفادات یا  معاشی اور فوجی مفادات کے لحاظ سے ہو۔  پیوٹن کا کہنا ہےکہ  اگرچہ روس اور نیٹو ممالک کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن نیٹو "مصنوعی طور پر مسائل پیدا کرتا ہے" کیونکہ نیٹو روس کو ایک مضبوط حریف کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتا۔

یاد رہے کہ  رواں سال اپریل میں فن لینڈ باضابطہ طور پر نیٹو کا 31 واں رکن بن گیا۔ انٹرویو میں پیوٹن نے فن لینڈ کو مثال کے طور پر  لیتے ہوئے کہا کہ روس اور فن لینڈ کے درمیان تنازع طویل عرصے سے حل ہو چکا ہے، لیکن فن لینڈ کو نیٹو میں گھسیٹے جانے کے بعد ، روس اور فن لینڈ کے تعلقات اب مسائل کا شکار ہوں گے۔ حال ہی میں فن لینڈ نے  غیرقانونی امیگریشن کو روکنے کے بہانے روس کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہوں کو   بند کر دیا ہے۔