غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن بتدریج اگلے مرحلے میں داخل ہو گا، اسرائیلی وزیر دفاع

2023/12/19 10:05:56
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 18 تاریخ کو غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعے کا موجودہ دور شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 19,453 فلسطینی ہلاک اور 52,000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع آسٹن نے 18 تاریخ کو اسرائیل کا دورہ کیا اور غزہ  کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یواو گیلنٹ اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ یواو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ  کی صورتحال کے مطابق مختلف شدت کے آپریشنز جاری رکھے گی اور جلد ہی مختلف علاقوں کو الگ کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ہر ایک علاقے میں اپنا مشن پورا  کرنے کے بعد ہم اگلے مرحلے میں بتدریج داخل ہوتے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں  جنوب کی نسبت جلد  اہداف حاصل  ہو سکتے ہیں۔

 سترہ تاریخ کو الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے سربراہ فلیپو لازارینی نے  الجزیرہ  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 60 فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہو گئی ہے،  90 فیصد سے زیادہ لوگ بے گھر ہو  چکے ہیں۔غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والے خواتین اور بچوں کی تعداد  یوکرین کے بحران سے جان بحق ہونے والوں کی کل تعداد سے بھی زیادہ ہے۔  اس کے علاوہ، مقامی صفائی کے حالات بھی بہت خراب ہیں، لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بحران  خوفناک حد تک چونکا دینے والا ہے، انہوں نے اس شدت کا انسانی بحران کبھی نہیں دیکھا۔