مقامی وقت کے مطابق 18 دسمبر کی سہ پہر کو مصر کے قومی الیکشن کمیشن نے 2024 کے مصری صدارتی انتخابات کے ووٹنگ کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق مصر کے موجودہ صدر عبدالفتح السیسی نے ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں 89.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ مصر کے موجودہ انتخابی قانون کے مطابق اگر کوئی امیدوار ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرتا ہے تو وہ براہ راست مصر کا نیا صدر منتخب ہو جائے گا۔
صدر السیسی کی عمر 69 سال ہے اور وہ مصری ملٹری اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے اپنا پہلا صدارتی انتخاب 2014 میں جیتا تھا اور 2018 میں دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔ السیسی کی نئی صدارتی مدت 2024 سے 2030 تک ہوگی