چینی اور روسی افواج کے درمیان اسٹریٹیجک مشاورت کے22ویں دور کا انعقاد

2023/12/21 10:47:06
شیئر:

20 دسمبر کو چینی اور روسی افواج نے بیجنگ میں اسٹریٹیجک مشاورت کا 22 واں دور منعقد کیا۔ فریقین نے بین الاقوامی و علاقائی سلامتی کی صورتحال، دونوں افواج کے درمیان تعلقات اور دیگر امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ 

دونوں فریقوں نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کریں گے، دونوں افواج کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے معیار کو مزید بہتر بنائیں گے، اور علاقائی اور عالمی امن و استحکام  اوربنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے نئی خدمت سرانجام دیں گے