کم جونگ ان کی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی لانچ ٹریننگ میں شریک عملے سے ملاقات

2023/12/21 10:45:58
شیئر:

شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی 21 تاریخ  کی اطلاع کے مطابق شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور شمالی کوریا کے اسٹیٹ افیئرز کمیشن کے چیئرمین کم جونگ ان نے ورکرز پارٹی کے صدر دفتر میں  جنرل ایڈمنسٹریشن آف میزائلز  کی دوسری ریڈ فلیگ کمپنی کے عملے سے ملاقات کی جنہوں نے اس سے قبل 20 تاریخ کو "ہواسونگ-18" بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی لانچ ٹریننگ میں حصہ لیا تھا۔ کم جونگ ان نے کہا کہ   اس  لانچ ٹریننگ سے شمالی کوریا کے موقف کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ اگر دشمن نے شمالی کوریا کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے ذریعے اشتعال انگیزی کی  تو شمالی کوریا جوہری  جواب دینے میں نہیں ہچکچائے گا