انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے صدر جناب یاسر حبیب خان نے چائنا میڈیا گروپ کی اردوسروس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو تصور سے حقیقت تک کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس برس کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مدد سے ترقی پذیر ممالک کو آگے بڑھنے کے شاندار مواقع دستیاب ہوئے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ کی طرف پیش کردہ اس تصور نے ترقی پذیر ممالک کو بہترین متبادل فراہم کیا ہے۔