یمن کے حوثی رہنما نے امریکہ کو خبر دار کیا کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہ کرے

2023/12/21 10:44:18
شیئر:

امریکہ کی جانب سے نام نہاد بحیرہ احمر ایسکارٹ اتحاد کے قیام کے اعلان کے جواب میں یمن کے حوثی رہنما عبدالمالک حوثی نے 20 تاریخ کو خبردار کیا  کہ اگر امریکہ نے حوثیوں پر حملہ کیا تو امریکی جنگی جہاز حوثیوں کا ہدف بن جائیں گے۔ انہوں نے دیگر ممالک کو بھی متنبہ کیا کہ وہ امریکہ کی جانب سے تشکیل دیے گئے نام نہاد ایسکارٹ اتحاد میں حصہ نہ لیں۔

 عبدالملک حوثی نے  پرزور الفاط میں کہا کہ اگر امریکہ نے حملہ کیا تو حوثی مسلح افراد میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی جنگی جہازوں اور خلیجی علاقے میں دیگرامریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔ اگر امریکہ نے یمن میں اپنی فوج بھیجی تو امریکہ کو ویتنام اور افغانستان سے زیادہ تباہ کن شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔