انگولا کی حکومت نے اوپیک سے نکلنے کا اعلان کر دیا

2023/12/22 09:53:06
شیئر:

21 دسمبر کو انگولا کی قومی نیوز  ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق، انگولا کے معدنی وسائل، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ڈائمنٹنو آزوڈو نے اسی دن اعلان کیا کہ انگولا پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) سے نکل جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزراء  کے اجلاس میں کیا گیا اور انگولا کے صدر جواؤ لورینکو نے 21 دسمبر کو اس حوالے سے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے۔

واضح رہے کہ انگولا 2006 میں اوپیک میں شامل ہوا تھا۔