22 دسمبر کی شام ساتواں چائنا - آسیان فلم فیسٹیول چین کے جنوبی شہر ناننگ میں شروع ہوا۔ فلم فیسٹیول کے دوران چین اور آسیان ممالک کی بہترین فلموں کی نمائش کے علاوہ ان فلموں پر نقادوں کے تبصرے ،جائزے اور فلم تھیم مارکیٹس جیسی بھرپور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائےگا تاکہ چین اور آسیان ممالک کے مابین ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جائے ۔
یہ فیسٹیول 28 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس میں 2 چینی اور 6 آسیان ممالک کی 10 فلمز دکھائی جائیں گی۔
2017 سے 2022 تک کل چھ دفعہ چائنا- آسیان فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے جس میں چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، کمبوڈیا، فلپائن اور سنگاپور کی 45 بہترین فلمیں دکھائی گئیں اور 12 ہزار سے زائد چینی اور غیر ملکی ناظرین نے ان فلموں سے لطف اٹھایا۔