اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں امداد سے متعلق ایک نئی قرارداد منظور

2023/12/23 15:24:58
شیئر:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 22 دسمبر کو قرارداد نمبر  2720 منظور کی۔ قرارداد   کے حق میں 13 اور مخالفت میں 2 ووٹ پڑے۔  اس قرارداد میں "غزہ  میں فلسطینی شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بڑی مقدار میں فوری، محفوظ اور بلا روک ٹوک   امداد کی براہِ راست فراہمی " اور "دشمنی کے مسلسل خاتمے کے لیے حالات پیدا کرنے" کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں تنازع کے فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پوری پٹی کے لیے تمام دستیاب راستوں کے استعمال، قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی، تمام زیر حراست افراد کی طبی  و انسانی زندگی کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے غزہ کے لیے ایندھن  فراہم کرنے کی اجازت دیں  اور اس میں  سہولت فراہم کریں۔ قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 'سینئر ہیومینیٹیرین اینڈ  ری کنسٹرکشن کوآرڈینیٹر' کا تقرر کریں۔

 قرارداد  میں دو ریاستی حل کے وژن کے لیے کونسل کے مضبوط  عزم کا اعادہ کیا  گیا  اور فلسطینی اتھارٹی کے تحت غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔  اسی روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ میں امریکہ اور روس نے حصہ نہیں لیا تھا۔

یاد رہے کہ  8 دسمبر  کو امریکہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ بندی کو فروغ دینے کے مقصد سے سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کے مسودے کو ویٹو کر دیا تھا جس پر  متعدد ممالک نے مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔ قرارداد 2720 کے اصل متن میں غزہ میں "فوری اور پائیدار جنگ بندی" کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اقوام متحدہ کو غزہ میں امداد کی فراہمی پر کنٹرول کا زیادہ حق دینے  کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سفارتی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ نے  مذکورہ بالا مسودہ قرارداد  کی مخالفت کی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے گزشتہ ہفتے کے دوران مسودے کے متعلقہ مطالبات  پر طویل مشاورت کی تھی ، امریکہ کی مخالفت کی وجہ سے قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ چار بار ملتوی ہوچکی تھی۔