سی ایم جی کے متعدد پروگرامز پیراگوئے میں دوسرے "چائنا فلم فیسٹیول" میں شامل

2023/12/23 16:34:13
شیئر:

حال ہی میں  پیراگوئے کے دوسرے "چائنا فلم فیسٹیول" کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔اطلاعات کے مطابق  "چائنا فلم فیسٹیول"،  چائنا میڈیا گروپ ، چین کی  وزارت خارجہ اور وزارت ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے منعقد ہونے والی  "بیلٹ اینڈ روڈ" تھیم اسکریننگ سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے۔ یہ عالمی اسکریننگ ایونٹ 60 سے زائد بہترین دستاویزی فلموں اور فیچر فلموں کو منتخب کرتا ہے، جو دنیا بھر کے دیگر ممالک کے ساتھ چین کی "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کی کہانی  بیان کرتی ہیں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے مزید اتفاق رائے پیدا کرتی ہیں.