ہفتے کے آخر میں امریکا میں کئی مقامات پر فائرنگ کے واقعات

2023/12/24 16:07:08
شیئر:

 

 رواں ہفتے کے اختتام پر امریکا میں کئی مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

 23 دسمبر کو فلوریڈا کے شہر اوکالا کی پولیس  کے مطابق   شہر کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک جب کہ  متعدد افراد  زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا اور ابھی تک اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا  ہے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ یہ "ٹارگٹڈ وائلنس " کا واقعہ  ہو سکتا ہے اور اس کی  تحقیقات جاری ہیں۔

  23 تاریخ ہی کو  اے بی سی نیوز  نےخبر دی کہ 22 دسمبر  کو نیو یارک شہر کے علاقے کوئنز  میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور تین  زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں سے  ایک کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا خیال ہے کہ  فائرنگ کا تعلق مجرموں کے مقامی گروہ سے ہوسکتا ہے۔مسلح شخص  ابھی تک گرفتار نہیں ہوا ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 امریکی ویب سائٹ  "گن وائلنس آرکائیو"  کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 23 دسمبر تک امریکہ میں "ماس شوٹنگ" کے 645 واقعات ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں حملہ آور کے علاوہ کم از کم چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ  گن وائلنس سے متعلقہ مختلف واقعات میں تقریبا 42 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔