غزہ میں انسانی تباہی کا ذمہ دار امریکا ہے، ایرانی صدر

2023/12/24 15:13:57
شیئر:

تیئیس دسمبر کو ایران کےدارالحکومت تہران میں مسئلہ فلسطین پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے  امریکا پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کا اصل مجرم ہے۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ آج بین الاقوامی برادری غیر منصفانہ ورلڈ آرڈر کے نتائج ، خوفناک جنگی جرائم  کی صورت میں دیکھ رہی ہے اورغزہ کی پٹی میں انسانی تباہی کا اصل مجرم امریکا ہے۔

ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد کا اہم مقصد ایک نئے عالمی نظام کو فروغ دینا ہے۔ہمیں ایک نئے ورلڈ آرڈر کی تشکیل کے بارے میں سوچنا چاہیے اور نئے ورلڈ آرڈر کو فروغ دینے کے لیے  تھنک ٹینکس کے ایسے اجلاس منعقد کیے جانےچاہئیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ   تمام فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے  عملی کوششیں کرنی چاہیے۔