جنوبی غزہ میں فوجی کارروائیاں بڑھائی جائیں گی ، اسرائیلی فوج

2023/12/24 15:18:09
شیئر:

 

 23 دسمبر کو غزہ کےشعبہِ صحت نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے تنازع  کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 20,258 فلسطینی ہلاک اور 53,688  زخمی ہو چکے ہیں۔صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ  میں کم از کم 201 فلسطینی ہلاک جب کہ 368 زخمی ہوئے ہیں ۔

23 دسمبر کو، اسرائیلی ڈیفنس فورسز  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس وقت ان کی  توجہ حماس کی زیر زمین سرنگوں پر ہے اور وہ اگلے چند دنوں میں جنوبی غزہ  میں اپنی فوجی کارروائیوں کو مزید بڑھائیں  گے۔ادھر حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں متعدد زیر حراست افراد کے ہلاک ہونے کا امکان ہے۔