اسپین کا امریکی "ریڈ سی ایسکارٹ الائنس " میں شامل نہ ہونے کا اعلان

2023/12/25 11:28:45
شیئر:

  مقامی وقت کے مطابق 24  دسمبر کو  خبر رساں ایجنسی  فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق،  ہسپانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے اس دن کہا کہ اسپین امریکہ کی طرف سے بنائے گئے  "ریڈ سی ایسکارٹ الائنس" میں شامل نہیں ہو گا ۔   یاد رہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری جہازوں کی یمن کے حوثی باغیوں سے حفاظت کے لیے  بنائے گئے امریکی  "ریڈ سی ایسکارٹ الائنس" میں امریکی محکمہ دفاع نے دعوی کیا تھا کہ  20 ممالک اس  کا حصہ  ہیں اور اس فہرست میں  اسپین بھی شامل تھا۔ 

مقامی وقت کے مطابق 24  دسمبر کو یمن میں حوثی مسلح افواج نے ایک بار پھر امریکہ کو وارننگ جاری کی کہ وہ بحیرہ احمر سے نکل جائے اور خطے میں مداخلت نہ کر ے ۔ حوثی  فوجی ترجمان یحییٰ نے   امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بحیرہ احمر کو عسکری  علاقہ بنانے اور بین الاقوامی سمندری نیویگیشن کے لیے خطرہ بننے کی بھی  مذمت کی۔