امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل اضافہ

2023/12/25 09:50:33
شیئر:

سی بی ایس کی چوبیس دسمبر  کو جاری کردہ ایک رپورٹ   میں تازہ ترین   اعداد و شمار  کے مطابق  گزشتہ ہفتے،  صرف پانچ دنوں میں امریکی بارڈر  پرغیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تقریبا 50،000 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ، جس میں ایک  دن میں 10،000 سے زیادہ گرفتاریاں بھی شامل  ہیں  ۔یہ تعداد گزشتہ ماہ یومیہ گرفتاری کی  اوسط  تعداد ،6،400 سے کہیں زیادہ ہے۔ 

موجودہ امریکی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امیگریشن پالیسی میں نرمی سے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد میں  نمایاں اضافہ ہواہے۔ اگست 2023  میں تین لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن امریکہ میں داخل ہوئے جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔  یہ تعداد نومبر  2023 میں  دو لاکھ چالیس ہزار تھی۔