روس یوکرین تنازع کو سیاسی حل کی ضرورت ہے،اطالوی وزیر دفاع

2023/12/25 11:06:34
شیئر:

اٹلی کی خبر رساں ایجنسی کی تیئس دسمبر کی رپورٹ کے مطابق اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے اسی روز پولینڈ کے شہر ماربرگ میں تعینات اطالوی فوج کا معائنہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیاسی تصفیے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ یوکرین کے لیے فوجی حمایت کو بھی جاری رکھنا چاہیے۔ 

کروسیٹو نے یہ بھی کہا کہ اب تک، یوکرین کے لئے مغرب کی مسلسل فوجی حمایت نے یوکرین کے لئے کافی ضمانتیں فراہم کی ہیں، اور روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ محاذ  برقرار  ہے لیکن یوکرین کے دیگر فوجی مقاصد کو واضح طور پر حاصل کرنا  مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو چیز  جنگی  طریقے سے حاصل کرنا ممکن نہیں، وہ سفارتی اور سیاسی ذرائع اور امن مذاکرات  سے حاصل کی جا سکتی ہے۔