غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم ستر افراد ہلاک

2023/12/25 09:34:58
شیئر:

غزہ کی پٹی کے میڈیا دفتر کی  چوبیس  دسمبر  کو جاری کردہ اطلاعات کے مطابق  وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں اسرائیلی فوج نے چار مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 66 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ فلسطینی اخبار القدس اور مقامی میڈیا ادارے غزہ ناؤ کے مطابق اس حملے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج  ان رپورٹس کی تصدیق کر رہی ہے۔

 عالمی ادارہ صحت نے 24  دسمبر کو کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام تباہ ہو رہا ہے اور غزہ کی پٹی کے 36 اسپتالوں میں سے صرف 9 اس وقت جزوی طور پر کام کر رہے ہیں اور  ان ہسپتالوں میں  اب مریضوں کی گنجائش نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، غزہ کی پٹی میں صحت  سہولیات میں  اضافے کے مطالبے کے  باوجود، اس وقت صرف 38 فیصد اسپتالوں میں بستر دستیاب ہیں، اور صرف 30 فیصد ہیلتھ ورکرز کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے    تمام فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے  متنبہ کیا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام مزید  تباہ ہوا تو یہ ایک المیہ ہوگا۔