امریکہ نے 10,000 ٹن سے زیادہ فوجی سازوسامان اسرائیل کو بھیجا ہے ، اسرائیلی میڈیا

2023/12/26 10:59:05
شیئر:

25 دسمبرکو اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق، فلسطین اسرائیل تنازعے کے حالیہ دورکے  آغاز کے بعد سے، امریکہ نے 244 ٹرانسپورٹ طیاروں اور 20 بحری جہازوں کے ذریعے 10,000 ٹن سے زیادہ فوجی سازوسامان اسرائیل بھیجا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو جو فوجی سازوسامان فراہم کیا گیا ہے ان میں بکتر بند گاڑیاں، ہتھیار ، گولہ بارود اور  حفاظتی سامان وغیرہ شامل ہیں۔ اسرائیل کی وزارت دفاع نے حال ہی میں امریکہ سے تقریباً 2.8 بلین ڈالر کا اضافی فوجی سازوسامان خریدا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گولہ بارود کے ذ خائر کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل کی تمام ملٹری پروڈکشن لائنیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔