افغانستان تعمیرنو کے راستے پرآگے بڑھ رہا ہے

2023/12/26 10:56:42
شیئر:

2021 میں افغانستان سے  امریکی انخلا کے بعد کابل میں طالبان کی اقتدار میں  واپسی کا تیسرا سال ہے۔اب افغانستان  تعمیر نو کے راستے پر آہستہ مگر مضبوط انداز سے آگے بڑھ رہا ہے۔

 2023 میں افغانستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ تاہم،مجموعی معاشی بنیادیں اب بھی کمزور ہیں۔ مغربی صوبہ ہرات میں اکتوبر  2023 میں 6.3  شدت کے تین زلزلے اور متعدد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے تھے۔ ہلال احمر  کی بین الاقوامی کمیٹی کے مطابق ان واقعات میں  تقریبا 1،400 افراد ہلاک ہوئے اور 110،000 سے زائد افراد کو انسانی امداد کی ضرورت تھی۔

افغان معیشت پر امریکہ کی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے اثرات مزید نمایاں ہوئے  ہیں۔ امریکہ نے افغان مرکزی بینک کے سات ارب ڈالر کے قومی اثاثوں کو منجمد کر رکھا ، جس کی وجہ سے ملک کی تعمیر نو میں  رکاوٹیں  پیدا ہوئیں ۔ زرمبادلہ کی کمی حکومت پر مالی بوجھ ہے جبکہ خوراک کی قلت کی وجہ سے غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں چار سال سے کم عمر کے 35 فیصد بچے غذائی قلت کی وجہ سے نشوونما کے مسائل کاسامنا کرتے ہیں جبکہ افغان عبوری حکومت کے  اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان میں تقریبا ساڑھے آٹھ لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔