بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا ، اسرائیلی وزارت خارجہ

2023/12/27 10:11:18
شیئر:

شن ہوا  نیوز ایجنسی کے مطابق،  26 دسمبر  کو  اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس دن  بھارت کے شہر نئی دہلی میں  اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا  اور دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانے کا تمام  عملہ محفوظ اور   خیریت سے ہے ۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ  اسرائیلی سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ   متعلقہ بھارتی محکموں کے ساتھ اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق،  پولیس کو مقامی وقت کے مطابق  شام 6 بجے  کے قریب ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ نئی دہلی میں  سفارت خانے کے علاقے میں دھماکہ ہوا ہے۔

 ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ کے مطابق  جنوری 2021 میں بھی  بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا تھا  جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔اس سے قبل  فروری 2012 میں بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک سفارت کار کی اہلیہ کار بم حملے میں زخمی ہو  چکی تھی۔