ایران کے سینئر مشیر کے قتل کی قیمت اسرائیل کو ادا کرنا ہوگی ،ایران

2023/12/27 11:00:14
شیئر:

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سینئر مشیر سید رازی موساوی 25 دسمبر کو شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل رضا  طلائی نیک نے 26  دسمبر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے سینئر مشیر پر اسرائیل کا حملہ ایک دہشت گردانہ جرم تھا اور اسرائیل اس کی قیمت ادا کرے گا۔

 اس کے علاوہ 26  دسمبر کو ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف محمد  باقری نے اسی دن کہا کہ ایران کے سینئر مشیر پر حملہ اسرائیل کی جانب سے   عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لیے ایک تاخیری حربہ تھا تاکہ  تنازعے کا دائرہ وسیع کیا جا سکے اور  اتحادیوں کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا سکے۔  محمد باقری نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل نے سید رازی موساوی کو قتل کرکے اسٹریٹجک غلطی کی جس کا  جواب ایران  ضرور  دے گا۔