امریکہ فلپائن کو مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے،فلپائنی اسکالر

2023/12/28 15:44:01
شیئر:

 اس سال کے آغاز سے ہی فلپائن نے رین آئی ریف  اور جزیرہ ہوانگ این کے ارد گرد  کے پانیوں میں کشیدگی پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سی جی ٹی این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلپائن ایشین سینچری انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کی ڈپٹی ڈائریکٹر اینا ماریمبرگ یوئے نے نشاندہی کی کہ اس افراتفری کےپسِ پردہ حقائق یہ ہیں کہ امریکا کا فلپائن کی خارجہ پالیسی پر بہت زیادہ اثر و رسوخ  ہے اور اس نے  فلپائن کو ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا ہے۔جنوبی  بحیرہ چین کا تنازع فلپائن اور چین کے تعلقات کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔  اینا ماریمبرگ نے   مارکوس جونیئر کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرے  نیز  چین کے ساتھ تنازعات سے نمٹنے کے لیے ایک کھلا اور حقیقت پسندانہ رویہ اپنائے۔