سال 2023 میں اب تک امریکہ میں گن وائلنس کےواقعات میں 42,000 سے زیادہ افراد ہلاک۔یو ایس گن وائلنس آرکائیو

2023/12/28 10:23:24
شیئر:

یو ایس گن وائلنس آرکائیو ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 27 دسمبر تک اس سال امریکہ میں گن وائلنس  سےمتعلق واقعات میں 42,385 افراد ہلاک اور 35,855 افراد زخمی ہوئے ہیں جن  میں نابالغوں کی ہلاکت کی تعداد  1,656  ہے جب کہ  4,456 نابالغ  زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 دسمبر کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کومپٹن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک اور ایک آدمی  زخمی ہوا۔ اسی روز ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں بھی فائرنگ کا  ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 13 سالہ  لڑکا زخمی ہوا۔ 27  دسمبر  کو  امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیمبل  میں ایک 15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے ایک مرد شدید زخمی  ہوا  ۔