امریکہ یوکرین کو 250 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا

2023/12/28 10:00:54
شیئر:

27 دسمبر کو  امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، امریکہ یوکرین کو 250 ملین ڈالر مالیت کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا۔ فوجی امداد کی اس کھیپ میں طیارہ شکن گولہ بارود، فضائی دفاعی نظام کے اجزاء، ہائی موبلٹی راکٹ سسٹم کے لیے اضافی گولہ بارود، 155 ملی میٹر اور 105 ملی میٹر  کا  گولہ بارود ، اینٹی آرمر گولہ بارود اور  اس کے علاوہ گولہ بارود کے 15 ملین سے زیادہ راؤنڈز شامل ہیں۔

بیان کے مطابق یہ فوجی امداد 2023 میں امریکا کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں اور آلات کی آخری کھیپ ہے۔