ایران اور روس تجارتی لین دین میں امریکی ڈالر کے بجائے قومی کرنسی کے استعمال پر متفق

2023/12/28 10:00:22
شیئر:

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 دسمبر کو ایران اور روس کے مرکزی بینکوں کے گورنرز کی ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارتی لین دین میں امریکی ڈالر کے بجائے اپنی قومی کرنسی استعمال کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  ایران اور روس کے درمیان کرنسی اور بینکنگ پلیٹ فارم کے فعال ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان بینکاری  میں بھی  تعلقات کے ایک  نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  ایران اور روس کے مرکزی بینکوں کے درمیان تعاون کے اقدامات کو حتمی شکل  دے دی گئی ہے اور دونوں مرکزی بینک مستقبل میں تکنیکی اور خصوصی شرائط پر تعاون کی تفصیلات کو حتمی شکل دیتے رہیں گے۔ دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے گورنرز  کی  اس ملاقات میں روس سے ایران تک بنیادی اشیاء کی ترسیل کے لیے 6.5 بلین روبل مالیت کی درآمدی کریڈٹ لائن کا بھی تعین کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں، ایک ایرانی بینک نے درآمدات کے لیے روس میں ایرانی بینکنگ نیٹ ورک کا پہلا  لیٹر آف کریڈٹ  کھولا ہے، جس کی قیمت 17 ملین یورو ہے۔