کلاسکس، چینی تہذیب کی وراثت کے اہم امین ہیں اور آج، چین کو سمجھنے کی کلید ہیں۔پانچ اقساط پر مشتمل سیریز "کلاسکس میں چینی تصورات " چینی تہذیب کے شاہدین ، اس کے ورثا اور مفکرین سے بات چیت کرنے کے ثقافتی سفر پر لے جائے گی۔یہ سیریز ، قدیم اور جدید دور پر محیط اور چین - مغرب کو مربوط کرنے والے مکالمے کے ذریعے ، چینی تہذیب کے تسلسل، جدت، اتحاد، جامعیت اور امن کو بیان کرے گی۔
چینی تہذیب میں جامع اور وسیع خصوصیات کیسے فروغ پائیں ؟ "کلاسکس میں چینی تصورات " فیچر فلمز کے سلسلے کی چوتھی قسط میں،میزبان نےقدیم شاہراہ ریشم کے نقطہ آغاز اور قدیم دارالحکومت شی آن میں نوجوان اسکالر شیانگ شو چن کے ساتھ چینی تہذیب کی جامعیت پر تبادلہ خیال کیا۔