فلسطین اسرائیل تنازعے کے حالیہ دور میں غزہ کی پٹی میں اب تک کم از کم 21300 افراد ہلاک ۔ 40 فیصد آبادی قحط کے خطرے سے دوچار

2023/12/29 10:42:46
شیئر:

غزہ کی پٹی میں فلسطینی محکمہ صحت نے 28 دسمبر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 210 فلسطینی ہلاک اور 360 زخمی ہوئے ہیں  اور7 اکتوبر سے جاری فلسطین اسرائیل تنازعے کے اس دور میں غزہ کی پٹی میں 21,320 فلسطینی ہلاک اور 55,603 زخمی  ہو چکے ہیں ۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین ریفیوجیز ان دی نیئر ایسٹ(یو این آر ڈبلیو اے ) نے  28 دسمبر کو کہا ہے کہ  غزہ کی پٹی تباہ کن بھوک سے نبرد آزما ہے اور  40 فیصد آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔ ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے وسطی غزہ کی پٹی سے انخلاء کا حکم جاری کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے  ۔ایک اندازے کے مطابق   یہ تعداد  ڈیرھ لاکھ سے زائد  ہے  جن میں چھوٹے بچے، خواتین، معذور افراد اور بوڑھے شامل ہیں ۔ایجنسی کا  کہنا ہے کہ  اب واحد امید انسانی بنیادوں پر  فوری جنگ بندی ہے۔