دیہات کو خوبصورت اور دیہاتیوں کو خوشحال بنایا جائے

2023/12/29 15:20:34
شیئر:

''زرعی اور دیہی امور  میں، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا بے حد اہم ہے۔" کچھ دن پہلے منعقدہ سینٹرل رورل ورک کانفرنس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ چینی کسانوں کی آمدنی میں اضافے کو فروغ دینے کے اقدامات پر عمل کیا جائے گا۔ اس سے پہلے منعقدہ سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس میں بھی کسانوں کی آمدنی بڑھانے پر زور دیا گیا تھا۔ تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ کسانوں کو  خوشحال بنانا جامع دیہی احیا  کا بنیادی کام ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ، پہلی تین سہ ماہیوں میں ، شہروں میں رہنے والوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 39428 یوآن تھی ، جس میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دیہی باشندوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی 15705 یوآن رہی جو سال بہ سال  7.6 فیصد بڑھی ہے۔  دیہی رہائشیوں کی  آمدنی شہری رہائشیوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے۔

دیہی باشندوں کی آمدنی میں تیز اضافے کے اس رجحان کو کیسے برقرار رکھا جائے؟ دیہی صنعتوں کو فروغ دینا اس ہدف کے حصول کی  کلید ہے۔ اب تک، چین نے مجموعی طور پر 300 جدید قومی زرعی صنعتی پارک تعمیر کیے ہیں۔ ان  میں سے 60 کی پیداوار ی مالیت  10 ارب یوآن سے زیادہ ہے، جس سے 3 ملین سے زائد  دیہی گھرانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔یوں صنعتوں کی  ترقی اور کسانوں کی آمدنی میں  "جیت جیت" کی صورتحال تشکیل دی گئی ہے. اس کے ساتھ ساتھ، دیہی معیشت میں برانڈ بلڈنگ کا بھی اہم کردار ہے۔  وزارت زراعت اور دیہی امور کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں ابتدائی طور پر چین کا زرعی کیٹلاگ سسٹم تشکیل دیا گیا اور تمام صوبوں میں برانڈ سپورٹ پالیسیاں متعارف کروائی گئیں۔ اگلے مرحلے میں،وزارتِ  زراعت و دیہی امور ،  پیداوار اور مارکیٹنگ  کو فروغ دینے، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ صنعت کو ترقی دینے، دیہات کی  تفریحی سیاحتی مصنوعات کو فروغ دینے اور دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکے ذریعے دیہات میں آباد لوگوں  کی آمدنی میں مزید اضافہ کرے گی۔

دیہی احیا کے لیے نہ صرف کسانوں کو خوشحال بنانا ضروری ہے، بلکہ دیہی علاقوں کو خوبصورت بنانا  بھی بے حد ضروری ہے. دیہی ماحول اور کسانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا بھی کسانوں کے فائدے کے احساس کو بڑھانے کا ضروری حصہ ہیں۔ جون 2003 میں ، دیہی پیداوار ، زندگی اور ماحولیات  کی بہتری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ،صوبہ  زے جیانگ  نے " گاؤں کی تزئین و آرائش" کے منصوبے کا آغاز کیا۔ آج صوبہ زے جیانگ کے 90 فیصد سے زائد دیہات پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت اور صاف ستھرے  ہو چکے ہیں ۔یہ دیہی علاقوں کے احیا کے لیے ایک اچھا تجربہ اور کامیاب نمونہ فراہم کرتے ہیں ۔  غربت کی  بڑے پیمانے پر واپسی نہ ہونے اور غذائی تحفظ  کو یقینی بنانے کی بنیاد پر دیہی صنعت کی ترقی، دیہی تعمیر اور دیہی انتظام و انصرام  کے معیار کو بہتر بنانا زرعی اور دیہی کاموں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

خوبصورت دیہی علاقوں کی تعمیر کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی اور اصلاحات پر انحصار کرنے کی ضرورت ہے. سائنس اور ٹیکنالوجی  دیہی صنعتوں کی ترقی کے لئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کرتی  ہے اور اصلاحات کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لئے عملی ضمانت فراہم کرتی ہیں۔ بہترین بیج، جدید مشینری اور ڈیجیٹل معیشت،  زراعت کی ترقی کو فروغ دیتے ہیں. دیہی زمین کے نظام کو بہتر بنانا، کسانوں کے زمین کے حقوق و مفادات کا تحفظ کرنا، زمین کی گردش  کے لیے کسانوں کے حقوق میں اضافہ کرنا، یہ سب اصلاحاتی اقدامات کسانوں  کی جائیداد کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

چین ایک بڑا زرعی ملک ہے، اور جامع دیہی احیاء غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور اعلی معیار کی ترقی کے حصول کے لئے اہم ہے. اعداد و شمار کے مطابق، 2012 سے 2022 تک، چین میں شہری اور دیہی باشندوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی میں فرق کم ہوتا جا رہا ہے۔ علاقائی ترقی کے توازن، ہم آہنگی اور تکمیل میں بہتری کا رجحان جاری ے اور دیہی رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر ہوتا جا رہا ہے.