ٹرمپ الیکشن کے لئے نااہل ،امریکی ریاست مین

2023/12/29 11:14:30
شیئر:

  سی این این کی  28 دسمبر   کی ایک رپورٹ کے مطابق،  ریاست "مین" کے اعلیٰ انتخابی اہلکار نے امریکی آئین کی چودھویں ترمیم کے سیکشن 3 کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کو ریاست کے صدارتی انتخاب  میں حصہ لینے کے لئے نا اہل قرار دے دیا ہے  ۔مین، دوسری ریاست ہے جس نے ٹرمپ کو  2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں پارٹی پریمئر    کے لیے  نااہل قرار دیا ہے۔اس سے قبل 19 دسمبر کو،  ریاست کولوراڈو  کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا  تھا کہ 6 جنوری 2021 کو "کیپیٹل ہل فسادات" میں ملوث ہونے کی وجہ سے، ٹرمپ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں پارٹی  پریمئر کی حیثیت  سے  حصہ لینے کے  اہل نہیں  ہیں اور سیکریٹری آف اسٹیٹ سے کہا تھا   کہ ٹرمپ کا نام ریاست کے صدارتی انتخابات میں شامل نہ ہونے دیا جائے ۔